پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث روف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔

News Code 1904961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =