اعظم خان سواتی نے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کو دھوکے باز قراردیدیا

پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار پاکستان کا وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکہ دے کر لندن جا کر بیٹھ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار پاکستان کا  وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکہ دے کر لندن جا کر بیٹھ گیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو عدالتیں تکنیکی بنیاد پر نہ چھوڑیں اور غلطی مانتے ہیں کہ نواز شریف کے معاملے میں حکومت دھوکہ کھا گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو نشانہ بنانا محب وطنی نہیں بلکہ ملک دشمن بیانیہ ہے۔

اعظم خان سواتی نے  مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ مریم نواز اپنی ڈوبتی کشتی میں مولانا فضل الرحمن  اور دیگر نوسربازوں کو بھی لےڈوبیں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی بگھوڑے اور سزایافتہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کر ے گی۔

News Code 1904948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =