امریکہ کی نئی حکومت کا ٹرمپ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا جائزہ لینے کا اعلان

امریکہ کی نو منتخب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے درمیان طے ہوئے افغان امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی نو منتخب  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے درمیان طے ہوئے افغان امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی دفتر کی ترجمان کا کہنا ہے  کہ وائٹ ہاؤس اس بات کی یقین دہانی کرنا چاہتا ہے کہ افغان طالبان ملک میں تشدد میں کمی اور دہشت گرد عناصر سے اپنے تعلقات ختم کرنے سمیت اس معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے اس جائزے کی تصدیق کے لیے افغان حکام سے بات کی ہے۔

News Code 1904946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =