جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں موجود 200 نیشنل گارڈزکورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں موجود 200 نیشنل گارڈز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں موجود 200 نیشنل گارڈز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں تعینات 200 نیشنل گارڈز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں آج بھی جاری رہیں، مسلسل تیسرے روز بھی 4 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔ امریکہ میں آج کے دن کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کے نئے جو بائیڈن نے اپنے پہلے 100 دن کے بڑے چیلنجز میں سے کورونا وائرس کو بھی ایک چیلنج قراردیا ہے اور عوام سے ماسک پہننے کی سفارش کی ہے۔

News Code 1904944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =