چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کا ایک بیچ مفت فراہم کرنے کا اعلان

چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کا ایک بیچ مفت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک طویل عرصے سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کا ایک بیچ مفت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک طویل عرصے سے کورونا وائرس  پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا کہ چینی حکومت نے اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے لیے کوویڈ 19 ویکسین کی ایک کھیپ بطور تحفہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہوا جونئنگ نے مزید بتایا کہ پاکستان کو کورونا ویکسین برآمد کرنے کے لیے تیز رفتار منصوبہ تیار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ویکسین کی کتنی مقدار بھیجی جائے گی اور وہ ویکسین کون سی ہوگی۔

گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسی حوالے سے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ چین نے 31 جنوری تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بطور تحفہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

News Code 1904939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =