بحرین کے بادشاہ اور امارت کے خائن ولیعہد شکار کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے بحرین کے غدار بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے خائن ولی عہد شکارکھیلنے کےلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے بحرین کے غدار بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے خائن  ولی عہد شکارکھیلنے کےلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خائن ولی عہد محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ بحرین کے غدار بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں حکمران جنوبی پنجاب کے صحرا چولستان میں شکار کھلیں گے۔ انہیں گزشتہ برس ستمبر اکتوبر میں پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے شکار کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔  

واضح  رہے کہ اس سے پہلے بھی خلیجی ممالک کے حکمران اور شہزادے پاکستان میں شکار کھیلنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں عرب شہزادوں کے شکار پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی ہے۔

News Code 1904934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =