برطانیہ میں نیا کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبرار کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں نیا کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبرار کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں  نیا کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔

بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وباء سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

News Code 1904933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =