افغانستان کے صوبہ نیمروز میں طالبان کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔  افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان دہشت گردوں  نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس میں متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1904928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =