ٹرمپ رخصت ہوگیا ، ایران اور ہمسایہ ممالک باقی ہیں/ علاقائی ممالک کے ساتھ گفتگو پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت آمیز رخصت اور سیاسی خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ رخصت ہوگیا ، ایران اور ہمسایہ ممالک باقی ہیں اور باقی رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت آمیز رخصت  اور سیاسی خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ رخصت ہوگیا ، ایران اور ہمسایہ ممالک باقی ہیں اور باقی رہیں گے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے کیونکہ  خلیج فارس کا علاقہ علاقائي ممالک سے متعلق ہے اور اس خطہ کی سلامتی سب کے مفادات میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بد امنی پھیلانے سے صرف صہیونیوں اور دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا لہذا ہم خطے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ سے آمادہ ہیں اور اسی لئے ہم نے قطر کے وزیر خارجہ کی تجویز کا مثبت اور منطقی جواب دیا ہے اور اس سے قبل کویت کی تجویز کو بھی ہم قبول کرچکے ہیں ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کویت کے سابق بادشاہ مرحوم  شیخ صباح نے مذاکرات کی تجویز پیش کی جسے ایران کے صدر نے قبول کرلیا لیکن بعض عرب ممالک نے کہا کہ ابھی ٹرمپ کا دور ہے ، ہم صبر کریں گے اور ایران کے ساتھ ابھی مذاکرات نہیں کریں گے ان عرب ممالک نے ٹرمپ کے خوف سے مذاکرات کے 4 سال ضائع اور برباد کردیئے اب ٹرمپ ذلت آمیز طریقہ سے رخصت ہوگيا ہے جبکہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک باقی ہیں اور باقی رہیں گے۔

News Code 1904927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =