یوکرائن میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

یوکرائن کے مشرقی علاقہ میں ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے مشرقی علاقہ میں ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔

یوکرائن میں  ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق یوکرائنی حکام نے واقعے کی  ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق کی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد حتمی سبب بتایا جائے گا۔

News Code 1904924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =