پاکستان میں پولیس نے  کار چوری میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتارکرلیا

پاکستان کے علاقہ حسن ابدال میں پولیس نے کار چوری میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حسن ابدال میں پولیس نے کار چوری میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں مل کر گاڑی چوری کرتی تھیں، ملزم خواتین قیمتی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ حسن ابدال پولیس نے ناکہ بندی کرکے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے تعلق ہے۔

News Code 1904922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =