دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 21 لاکھ 452 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 92 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 21 لاکھ 452 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 92 ہزار 757 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 21 لاکھ 452 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 791 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 346 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 4 لاکھ 86 ہزار 514 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =