بھارتی وزير اعظم مودی نے بالا کوٹ کا ڈرامہ انتخابات میں کامیابی کے لئے رچایا تھا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے ہے کہ مودی سرکار نے بالا کوٹ کا ڈرامہ پلوامہ میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے نہیں بلکہ انتخابات میں اپنی جماعت بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے ہے کہ مودی سرکار نے بالا کوٹ کا ڈرامہ پلوامہ میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے نہیں بلکہ انتخابات میں اپنی جماعت بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ایک انٹرویو میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پارلیمانی انتخابات جیتنے کے لیے بالا کوٹ کا ڈرامہ رچایا اور مودی حکومت کے چہیتے اینکر ارنب گوسوامی کی چیٹ سے بھی یہ ثابت ہوگیا کہ مودی نے صرف الیکشن جیتنے کے لیے یہ ناٹک کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس چیٹ لیک ہوئی تھی جس کے مطابق گوسوامی کو بالا کوٹ پر بھارتی کارروائی اور آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے حکومتی فیصلوں کا پہلے سے علم تھا اور مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی۔

News Code 1904918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =