ایران کے خلاف دشمن  کے مذموم منصوبے ایک بار پھر ناکام ہوجائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیتن یاہو کی شکست اور مایوسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مذموم اور پست منصوبے ایک بار پھر ناکام ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی شکست اور مایوسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مذموم اور پست منصوبے ایک بار پھر ناکام ہوجائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف  اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اس بار ایک اور امریکی صدر کے جوتوں کو بوسہ دینے اور چاپلوسی کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور اس طرح وہ امریکیوں کی جان اور مال و سرمایہ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے تمام شوم منصوبے اس کے ماضي کے منصوبوں کی طرح ناکام ہوجائیں گے۔

News Code 1904916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =