بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 5 افراد ہلاک

بھارت کے شہر پونہ میں کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر پونہ میں کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پونہ میں قائم دوا ساز کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑے ویکسین سینٹر میں جہاں کورونا ویکسین بھی بنائی جارہی ہے آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے، آگ تیسرے فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور چھٹے فلور تک جاپہنچی تاہم آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

ویکسین سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ روٹاوائرس ویکسین بنانے والی جگہ پر لگی جب کہ کورونا ویکسین جس جگہ بنائی جارہی ہے وہ مکمل محفوظ ہے اور کورونا ویکسین کی تیاری جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے دوران لگی جس کے باعث جانی نقصان ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

News Code 1904915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =