پاکستان کو 31 جنوری تک چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک  فراہم ہوگي

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ سے طویل گفتگو کی اور پاکستان کی ضروریات کا ذکر کیا اور قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ 3 فروری تک فی الفور 5 لاکھ ویکسین کی خوراک دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنا جہاز بھیجیے اور اس دوا کو فی الفور لے جائیں، یہ ایک خوش آئند خبر اور خوش آئند پیش رفت ہے اور انشا اللہ اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے ذکر کیا کہ ہماری ضروریات اس سے زیادہ ہے اور مستقبل میں اس کی ضرورت 11 لاکھ خوراک کی ہے اور اس پر بھی انہوں نے بڑی حوصلہ افزا بات کی اور کہا کہ ہم فروری کے آخر تک اس ضروررت کو بھی پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ویکسن بھی دستیاب ہوگی۔

News Code 1904914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =