امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملا ہیرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملا ہیرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 4 لاکھ امریکیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے ہمیں ان افراد کو یاد رکھنا ہوگا جو وباء کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل بعض اوقات تلخ ہوتا ہے مگر اسی طرح ہم زخموں کو مندمل کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ غروبِ آفتاب سے طلوعِ صبح تک لائٹیں روشن کر کے ان تمام لوگوں کو یاد کریں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

اس موقع پر کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتوں پر سرخ لائٹیں بھی روشن کی گئیں۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری آج رات  ہو گی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

نو منتخب صدر مختلف شعبوں میں آج اہم اقدامات کااعلان کریں گے، تارکینِ وطن کے لیے 8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا، ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔

حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران 12 سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے 2 پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔

News Code 1904893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =