ترک حکومت نے 238 فوجی افسروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238  فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد میں حاضر سروس کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر سمیت فوجی افسران شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے حکم پر 160 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، ترکی میں 2016 میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔ جس کے بعد ترک حکومت نے ہزاروں فوجیوں کو سزا کے علاوہ نوکریوں سے بھی برخاست کردیا تھا فتح اللہ گولن کا خطرہ آج بھی ترک صدر اردوغان کے سر پر تلوار کی طرح لٹک رہا ہے۔

News Code 1904888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =