جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہینرک کلاسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، کوئنٹن ڈی کوک، بواما، این گیڈی اور ونڈر ڈیوسن سیریز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 11فروری سے لاہور میں ہوگی۔

ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین پہلی بار جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

News Code 1904887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =