جاپان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

جاپان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد جنوبی شہر اوکیناوا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد جنوبی شہر اوکیناوا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوکیناوا میں ایمرجنسی کا نفاذ 7 فروری تک ہوگا۔ 

اوکیناوا کے گورنر کے مطابق شہر میں ریستوران اور شراب خانے رات 8 بجےبند ہو جائیں گے۔ شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری کاموں کیلیے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

گورنر نے مزید کہا کہ جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو اور دیگرعلاقوں میں کورونا ایمرجنسی پہلےسے ہی نافذ ہے۔ 

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور اموات 4 ہزار سے زیادہ ہیں۔

News Code 1904886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =