دھاتی یورینیم کی پیداوارپُرامن اور طبی مقاصد کے لئے ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دھاتی یورینیم کی پیداوار کے بارے میں تین یورپی ممالک کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاتی یورینیم کی پیداوارپُرامن اور طبی مقاصد کے لئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے دھاتی یورینیم کی پیداوار کے بارے میں تین یورپی ممالک کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاتی یورینیم کی پیداوارپُرامن اور طبی مقاصد کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے زیر نظر ہیں اور اصفہان میں دھاتی یورینیم پیدا کرنے والی فیکٹری کا افتتاح ایرانی پارلیمنٹ کے قانون کے مطابق ہے اس سے بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور ممالک کی ذمہ داریوں پر کوئي اثر نہیں پڑتا ، کیونکہ پیشرفتہ ایندھن سیلیسائڈ کی پیداوار  تہران کے تحقیقاتی ریئکٹرکے لئے ضروری ہے اور یہ موضوع عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے منافی نہیں ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ دنیا کے کئي ممالک دھاتی یورینیم پر مبنی ایندھن سے استفادہ کررہے ہیں اور یہ ایندھن پر امن اور صلح آمیز مقاصد میں استعمال ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مریضوں کے علاج کے لئے جوہری تحقیقات کو متوقف نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی اور پیشرفت ایرانی عوام کا مسلّم حق ہے اور ہم اپنے اس حق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

News Code 1904883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =