واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا

امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا۔ امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں رکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔

امریکہ کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے، تاہم سکیورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری بدھ کو ہوگی۔ اس موقع پر امریکہ کی مخۃلف ریاستوں میں شورش کے خدشہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

News Code 1904873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =