پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کی دبئی میں القوز قبرستان میں تدفین کی گئی۔ پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے تدفین میں چند افراد نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

News Code 1904862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =