پاکستان کا مزید 5 لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے کا فیصلہ

پاکستان نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے اور درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی باہر سے منگوانے اور درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے مزید 5 لاکھ چینی درآمد کیے جانے کے فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی درآمد کرنے کی سمری ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملکی سطح پر چینی کی زائد پیداوار متوقع ہے جبکہ ملک میں شوگر کے کیری اوور ذخائر کم ہیں۔  وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے حوالے سے صوبوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

News Code 1904860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =