رہبر معظم کی موجودگی  میں حضرت زہرا (س) کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کے مقابلے میں انسان 4 گروہوں میں تقسیم ہوجاتا ہے ایک گروہ حق کو قبول کرتا ہے دوسرا گروہ حق کا مقابلہ کرتا ہے تیسرا گروہ حق سے بھاگتا ہے اور چوتھا گروہ حق کی توجیہ اور تاویل پیش کرتا ہے اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا نے پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے بعد حق ولایت کو پہچنوانے اور اس عظیم حق کو چھپانے کی کوشش کرنے والوں کا بھر پور مقابلہ کیا اور اپنی جان بھی اسی راہ میں قربان کردی۔  مجلس عزا میں حجۃ الاسلام شحیطاط  نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔

News Code 1904859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha