مشترکہ ایٹمی معاہدہ ابھی تک ایران کی وجہ سے باقی/ یورپی ممالک نےبھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایران کی وجہ سے ابھی تک باقی ہے اور اس معاہدے کے حوالے سے یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ایک ٹوئیٹ کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایران کی وجہ سے ابھی تک باقی ہے اور اس معاہدے کے حوالے سے یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے کہا کہ کیا تمہیں فرانسیسی صدر میکرون کے مردہ نوزائيدہ منصوبہ اور برطانیہ کی طرف سے واجب الادا رقم ادا کرنے سے انکارکا قصہ یاد ہے؟ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ابھی تک ایران کی وجہ سے زندہ ہے اور تین یورپی ممالک نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے وزراء خارجہ کو یاد دلاتے ہوغے کہا کہ تم ہمارے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہو۔ تم یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کرنے کے لئے سعودی عرب کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہو تمہارے عطا کردہ ہتھیاروں سے یمنی بچے قتل ہورہے ہیں اور تم تماشا دیکھ رہے ہو۔

News Code 1904857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =