کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی

پاکستان کے دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔ مہمان  ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کی صبح کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز بھی کردیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مہمان ٹیم نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیا، دوران پریکٹس کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پریکٹس کرے گی۔

جنوبی افریقہ کی  ٹیم کے ترجمان کے مطابق پیر کو صبح 10 بجے شروع ہونے والی پریکٹس کے بعد دوپہر دو بجے افریقی ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک ورچل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو جنوبی افریقہ ٹیم کے منیجر کی میڈیا کانفرنس ہوگی۔ جمعرات اور جمعے کو مہمان ٹیم انٹر اسکواڈ میچز کھیلے گی۔ دوسرے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

News Code 1904854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =