کابل میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔

افغان ذرائع کے مطابق  مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 ججز ہلاک ہوگئیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

News Code 1904850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =