پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق جب کہ درجنوں متاثر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق جب کہ درجنوں متاثر ہیں۔  بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے جب کہ علاقے میں درجنوں بچے متاثر ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن جاری ہے۔ ادھر ضلع پنجگور کی سب تحصیل گچک میں بھی خسرہ کی وبا ء سے 7  ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

News Code 1904845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =