مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس وردی میں ملبوس طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوبے ہرات کے ضلع غوریان کی پولیس چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس طالبان دہشت گردوں نے ان پر پہلے دستی بم پھینکے اور پھر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ طالبان دہشت گرد کارروائی کے بعد اسلحہ اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ ہرات پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور طالبان دہشت گرد تھے جو پولیس کی وردی پہنے ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ