سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے انسٹاگرام میں اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مختلف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپاہ نے جدید بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی مشترکہ مشقوں کی ترکیب کے ذریعہ ایران کی دفاعی طاقت میں نئي روح اور جان پیدا کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی سپاہ کی طاقت میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ واضح رہے کہ سپاہ نے حال ہی میں پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے دوران جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے کامیاب تجربات کئے ہیں ۔

News Code 1904829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =