افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 12 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ دیا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ دیا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ قندوز گورنر کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 سے زائد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی مارے گئے۔

طالبان نے قندوز حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف زیادہ تر کارروائیاں طالبان ہی نے کی ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں ،جبکہ طالبان کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1904828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =