پی آئی اے کا مسافر طیارہ ملائشیا میں ضبط کرلیا گيا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئر پورٹ پر مقامی حکام نے قبضہ میں لے لیا،پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئر پورٹ پر مقامی حکام نے قبضہ میں لے لیا،پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کاطیارہ قبضہ میں لیا گیا ہے،ایئر لائن نے 2015 ء میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضہ میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی،طیارہ ملائشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے،لیز پر لئے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا اس واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ ملائشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر قبضے میں لیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ملائشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضہ میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے، پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا ہے جبکہ جہاز کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے ،جہاز کے عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

News Code 1904827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha