مالی میں بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مالی میں زیادہ تر القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپس آپریٹ کرتے ہیں اور متعدد بار شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ مالی میں موجود اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں تاہم ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے جب کہ مالی میں امن مشن کے اہلکاروں کی تعداد 13 ہزار کے قریب ہے۔

News Code 1904824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =