بھارت میں کسانوں کا بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان

بھارت میں کسانوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن ٹریکٹر لے کر دہلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کسانوں نے  بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن  ٹریکٹر لے کر دہلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔

 اطلاعات کے مطابق  کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔

News Code 1904813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =