امریکہ نے چین کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی

امریکہ نے چین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی۔ امریکی کسٹمزاینڈ بورڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جبری مزدوری کے خدشات پرچین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ سکیورٹی کے قائم مقام سربراہ کے مطابق اس پابندی سے امپورٹرز کویہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی جبری مشقت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکہ نے چین سے 9 ارب ڈالر کی کپاس اور 10 ملین ڈالر کی ٹماٹر سے بنی مصنوعات درآمد کی تھیں۔

News Code 1904811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =