عالمی ادارہ صحت  کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی

کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔ چینی میڈیا کی جانب سے ماہرین کی ٹیم کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چند روز قبل چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم خبرایجنسی کا کہناہے کہ ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

News Code 1904805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =