تیونس کے پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر اماراتی ائر لائن نے معطل کردیا

متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے تیونس کے با غیرت پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر معطل کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے تیونس کے با غیرت پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر  معطل کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق عرب امارات کی ائیرلائن امریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا، مونم صاحب التبا کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا تاہم انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔

تیونس سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ مونم صاحب التبا نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے جب کہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔

تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے تیونس کے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی تیونس کے عوام کے دلوں میں ہے اور تیونس کے عوام  اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے بے غیرت عرب حکام سے سخت متنفر اور بے زار ہیں۔

News Code 1904804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =