پاکستانی حکومت کا آئمہ مساجد اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام 10 ہزار روپے ماہانہ دینے کی تجویز پر سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز پر آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے کی تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا بلوچستان اور دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد کے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔ وزارت مذہبی امور اعزازیہ دینے سے متعلق جلد سروے کرے گی، اس حوالے سے اہلیت، مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز بھی طلب کی گئی ہے۔

News Code 1904800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =