نواز شریف کو لوٹی ہوئي رقم واپس کرکے سیاست چھوڑ دینی چاہیے

پاکستان مسلم لیگ نون کے ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کو قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ  نواز شریف کو قوم کی  لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ میں  شہباز شریف کی لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی کو بھی جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو مستقل چھوڑ کر لندن رہیں، ان کے علاوہ دیگر سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کو آگے آنا چاہیے۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ رانا تنویر حسین مسلم لیگ نون کے صدر کیوں نہیں بن سکتے؟

ناراض مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مولانا فضل الرحمٰن کو امریکہ بلوا کر ان کی خدمات حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اداروں کے خلاف چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، لندن براڈ شیٹ کیس کو ری اوپن کیا جائے۔

ناراض نون لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے والوں کو اب انہیں واپس لانا چاہیے۔

News Code 1904785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =