پرتگال کے صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اطلاعات  کے مطابق 72 سالہ پرتگالی صدر مارسیلو ریبیلو میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود اُن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پرتگالی صدر نے صدارتی محل میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 202 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 36 ہزار 26 ہو گئیں۔

News Code 1904782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =