بھارتی فورسز نے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا

بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پارکرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پارکرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجی کو چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالےکیا گیا۔

بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ جھیل کے علاقے سے آٹھ جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا، اطلاعات کے مطابق چینی فوجی  راستہ بھٹک کر لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کرکے بھارت سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔

News Code 1904776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =