مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مہمان ٹیم بھارت نے سخت کوویڈ پروٹوکولز کی وجہ سے برسبین جانے پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ گابا میں 50 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی ۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ فینز کی صحت اور حفاظت کی وجہ سے سماجی فاصلے کو اہمیت دی گئی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
News Code 1904775
آپ کا تبصرہ