بھارت کی سات ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

بھارت کی سات ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سات ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہلی اور مہاراشٹر میں بھی برڈ فلو کی تصدیق کیلئے نمونے بھجوائے جاچکے ہیں جن کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔ ہریانہ کے ضلع پنچکولا کے دو پولٹری فارمز میں مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ گجرات کے ضلع سورت اور راجستھان کے ضلع سروہی میں کوے اور جنگلی پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی جبکہ ہماچل پردیش کے ضلع کانگرا میں 86 کوووں کی غیر معمولی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہماچل پردیش کے اضلاع نہان، بلس پورا اور منڈی میں بھی جنگلی پرندوں کی ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے نمونے جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔

News Code 1904772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =