پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

پاکستانی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کے حساب سے مزید اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کے حساب سے  مزید اضافہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پربجلی بم بھی گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

News Code 1904769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =