پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آکلینڈ سے براستہ دبئی، لاہور پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی  کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آکلینڈ سے براستہ دبئی، لاہور پہنچ گیا ہے۔ لاہور پہنچنے والے اسکواڈ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت 20 ارکان شامل ہیں۔

سابق کپتان اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر بھی لاہور پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔ یاسر شاہ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی اور دورہ کے دوران قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی لاہور پہنچے ہیں۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس صرف ایک ٹی 20 میچ میں فتح اپنے نام کرسکی۔

News Code 1904763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =