مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاوا میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے 2 واقعات پیش آئے ہیں۔دونوں واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو اداروں نے اب تک دونوں مقامات سے 12 افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1904761
آپ کا تبصرہ