پاکستان نے 6 ماہ میں ٹیکس کی مد میں 2205 ارب روپے جمع کئے

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 2205 ارب روپے سے زائد رقم ٹیکس کی مد میں جمع ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کی ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ  رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 2205 ارب روپے سے زائد رقم ٹیکس کی مد میں جمع ہو چکی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات پراجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالحفیظ شیخ، شبلی فراز، حماد اظہر،مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاونِ خصوصی وقار مسعود، چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس کے نظام میں متعدد اہم اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

وصولی کا نظام خود کار کر کے ٹیکس دہندگان کو مراعات اور سہولتیں دی جا رہی ہیں، نئے ڈیجیٹل نظام سے شفافیت کا عنصر نمایاں کیا جا سکے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے کرپشن اور ٹیکس چوری کو کم کیا جا سکے گا، جبکہ سیلز ٹیکس کی وصول کردہ رقم میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن اور خراجِ تحسین کے حق دار ہیں، ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی ہو۔

News Code 1904758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =