کابل میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں بم دھماکے میں افغان سکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق  پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا ودان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔

News Code 1904752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =