نیوزی لینڈ میں ایک خاتون شارک کے حملے سے ہلاک ہوگئی

نیوزی لینڈ کے شمالی آئس لینڈ پر خاتون تیراکی کررہی تھیں کہ اس دوران اس پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئس لینڈ پر خاتون تیراکی کررہی تھیں کہ اس دوران اس پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شارک کے حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں پانی سے نکالا گیا لیکن جان بچانے کی کوششوں کے باوجود وہ جان کی بازی ہار گئی ۔

عینی شاہدین کا کہنا کہ خاتون لائف گارڈز کے سامنے ہی تیراکی کررہی تھیں کہ اچانک انہیں چیخنے کی آوازیں سنائی دیں جس پر لائف گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو بوٹ میں منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون پانی میں ہی زخمی ہوئیں اور تھوڑی دیر بعد ہلاک ہوگئیں۔

News Code 1904749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =